رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے

Mar 22, 2023 | 18:26:PM
رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فٹبال کی دنیا میں کل ایک اور ریکارڈ ٹوٹنے جا رہا ہے ،سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈواہم اعزاز بنانے سے صرف چند قدم کی دوری پر ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو پرتگال اور لفٹین سٹائن کے درمیان یوروکپ 2024 کا کوالیفائر میچ شیڈول ہے ، جو مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، یہ کوالیفائر میچ کھیلنے سے کرسٹیانو رونالڈو مجموعی طور پر 197انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے  کھلاڑی بن جائیں گے ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈکپ کے اپنے آخری میچ میں وہ 196میچز کھیل کر  کویتی کھلاڑی بدالمتاوا کا ریکارڈ برابر کیا تھا، فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد سعودی عرب میں النصر کی طرف سے اِن ایکشن ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کے لیے اپنی قومی ٹیم کا عام میچ بھی خاص بن گیا ہے جس پر فٹبال پرستاروں نے بھی نظریں جما لی ہیں ۔