رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں شروع

Mar 22, 2023 | 18:15:PM
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مولانا سید عبدالخؓبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں شروع۔
تفصیلات کےمطابق  رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس امسال پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ ہر سال ملک میں دو چاند نظر آنے کی روایت کو ختم کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ، اجلاس میں ماہر فلکیات، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا، واضح رہےکہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے وہاں پہلا روزہ جمعرات کےروز رکھا جائیگا۔