برائلرمرغی کا گوشت مزید 12روپے سستا ہوگیا 

Mar 22, 2023 | 11:02:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 12روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 12روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔    

مرغی کا گوشت 12روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  504روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 336روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔    

مزید پڑھیں:    روپے نے ڈالر کی قدر کم کردی

فارمی فارمی انڈے 3روپے مہنگے ہونے کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 235روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6930 روپے میں فروخت  ہوگی۔  

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مرغی کے گوشت کے قیمت میں 3 روپے کی کمی  کی گئی تھی۔