لاہور: روڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے طلبہ گرفتار

Mar 22, 2023 | 10:22:AM
لاہور: روڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے طلبہ گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نجی ا سکول کے طلبہ مین بلیوارڈ بلاک کر کے سر عام ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق طلبہ نے ٹریفک روک کر سرے عام ہوائی فائرنگ کی، ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے طلبہ اور ان کے چار ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طلبہ کے خلاف ہوائی فائرنگ، روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: گھوٹکی کے قریب موٹروے سے ڈاکوؤں نے 4 مسافروں کو اغواء کرلیا

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔