اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

Mar 22, 2023 | 00:09:AM
 اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی  اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت  اجلاس میں گلگت بلتستان کو 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی پر 2 ارب 90 کروڑ کی سبسڈی اورکویتی پیٹرولیم کمپنی کو 27 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ  وزارت کشمیر کو گندم کی قیمتوں کا پلان ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔