عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔۔بلاول اور شہباز شریف کا اتفاق

Mar 22, 2022 | 23:35:PM
عمران۔بلاول۔شہباز۔اتفاق۔تحریک ۔عدم اعتماد
کیپشن: بلاول بھٹو اور شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کوبلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں معاف نہیں کریں گی ۔

 یہ بھی پڑھیں۔مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی اجازت