ڈالر نہیں پکڑا جا رہا ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم

Mar 22, 2022 | 18:26:PM
ڈالر  ,ریٹ, مزید, اضافہ
کیپشن: ڈالر  ریٹ میں مزید اضافہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔انٹر بینک میں ڈالر 40پیسےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 181روپے65 پیسے پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 181.25 روپے پر بند ہوا تھا ۔12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر4روپے 15پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 183 روپے پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے کمی سے 200.50 روپے ،برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگاہوکر 239.50 روپے ،امارتی درہم 5 پیسے اضافے سے 50.30 روپے اور سعود ی ریال 10 پیسے مہنگاہوکر 48.75 روپے پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین  کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی وجہ سے روپے پر پریشر ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا مہنگی ہوجائیں گی ، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر مہنگائی کی رفتار مزید بڑھ جائی گی ۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ