عالیہ بھٹ کی فلم دیکھنے کا شوق. منیب بٹ نے ایسا کام کیا کہ سب حیران

Mar 22, 2022 | 16:12:PM
عالیہ بھٹ کی فلم دیکھنے کا شوق. منیب بٹ نے ایسا کام کیا کہ سب حیران
کیپشن: عالیہ بھٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)منیب بٹ نےبھارتی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' دیکھنے کیلئے پورا سنیما ہی بک کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ دنیا بھر میں ریلیز کی جا چکی ہے جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

منیب بٹ جو کہ ان دنوں اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان اور بیٹی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کررہے ہیں، انہوں نے عالیہ کی فلم دیکھنے کے لیے پورا سنیما ہی بک کرالیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر سنیما کی اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھی ایمن خان سے کہہ رہے ہیں کہ 'ایمن تمہارے لیے پورا سنیما بک کیا ہے'۔ساتھ ہی منیب نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ 'اب اگر گنگو بائی فلم اچھی نہ ہوئی تو یہ نہ تھی قسمت  ہماری (ڈرامہ) کی آخری قسط دیکھیں گے'۔

ویڈیو کے کیپشن میں منیب بٹ نے 'پرائیویٹ شو' لکھا تاہم ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ اور ایمن کے ہمراہ وہاں ان کے کچھ دیگر دوست بھی موجود تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:کیاسجل علی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی؟