وزیراعظم قرنطینہ میں کیا کر رہے ہیں، تازہ تصویر سامنے آگئی

Mar 22, 2021 | 15:43:PM
وزیراعظم قرنطینہ میں کیا کر رہے ہیں، تازہ تصویر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ کے دوران کی تازہ تصویر سامنے آگئی۔ شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے عوام کی دعاؤں سے وزیراعظم صحت مند ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

 یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، اس کے بعد دونوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

 قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں آزاد اور لبرل انسان وہ ہے جس کی قیمت نہیں ہوتی، آزاد وہ ہوتا ہے جو مادی قیمت سے بالاتر ہے۔