آسٹریلیا :چوہوں کی بہتات، طاعون پھیلنے کا خطرہ

Mar 22, 2021 | 12:12:PM
آسٹریلیا :چوہوں کی بہتات، طاعون پھیلنے کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کی تعداد اس قدر  زیادہ ہو گئی ہے کہ طاعون پھیلنےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیر  ملکی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی مقامی آبادی گھروں میں دندناتے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے جبکہ ماحول میں ہرطرف پھیلی چوہوں کی بُو نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مشرقی آسٹریلیا میں چوہے اس قدر  زیادہ ہو گئے ہیں کہ ہسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹے سے محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے شہری متوقع طوفانی بارشوں کو چوہوں کی آفت سے نجات کا ذریعہ قرار دینے لگے ہیں۔خیال رہے کہ مشرقی آسٹریلیا کی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔