تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
آ(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم جنوب پنجاب،جنوبی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہر تیز ہوائیں /آندھی چلنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوہستان ،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بٹگرام ، کا لام ، پاڑاچنار، وزیرستان اور سوات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم بعد ازدوپہر مری، گلیات، جہلم ، قصور،ملتان ، راجن پور، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکا نہ اور دادو میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی /مغر بی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد اور خضدار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :