گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب 30ارکان نے حلف اٹھالیا
پی پی پی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی،مسلم لیگ ن 9 سیٹوں کے ساتھ دوسری جماعت،استحکام پاکستانی پارٹی 6 سیٹوں کے ساتھ تیسری جماعت بن کر سامنے آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مہتاب الرحمان)گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ارکان سے حلف لیا۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد اب سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر سپیکر نے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی پی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی،مسلم لیگ ن 9 سیٹوں کے ساتھ دوسری جماعت بن کر سامنے آئی۔
استحکام پاکستانی پارٹی 6 سیٹوں کے ساتھ تیسری جماعت بن کر سامنے آئی،جبکہ اپیلیٹ سپریم کورٹ جی بی نے تین حلقوں کا رزلٹ روکنے کی احکامات کی وجہ سے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پہلی بار! طلباکیلئے خوشی کی خبر آ گئی