پنجاب: پہلی بار پرائمری جماعت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنیدریاض)پنجاب میں تعلیمی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے لاکھوں زیر تعلیم طلباء کے لیے ابتدائی جماعتوں میں اے آئی کی تعلیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نیا نصاب آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28 سے نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت جماعت اول سے پنجم تک کے طلباء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بطور باقاعدہ مضمون پڑھایا جائے گا،اس مضمون کا الگ پیریڈ ہوگا، بالکل دیگر بنیادی مضامین کی طرح۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اے آئی کا مضمون امتحانی نظام کا بھی حصہ ہوگا اور طلباء کے لیے اس میں کامیابی حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے گا۔
تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور ان کی تخلیقی و ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم سے بچوں کی ذہانت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر بیٹھے ہنر، مفت لیپ ٹاپ اور وظیفہ:حکومت کی بڑی خوشخبری
ذرائع کے مطابق پرائمری کلاسز کے لیے اے آئی نصاب کی حتمی منظوری آج پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دیے جانے کا امکان ہے۔