مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ

Jun 22, 2026 | 09:01:AM
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا  4643روپےمہنگا ہو کر442636 روپے کاہوگیا،دس گرام سونےکی قیمت 4179 روپے بڑھ کر 378345 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 189 روپےبڑھکر 7151 روپے ہوگئی،انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر  43 سینٹ مہنگا ہوکرفی اونس سونا 4202 ڈالر کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات ! تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں 1.6 فیصد تک اضافہ ہوا اور یہ 4,220 ڈالر فی اونس کی سطح سے تجاوز کر گئی، گزشتہ ہفتے ہونے والی کمی کے بعد سونے کی قیمت دوبارہ مضبوط ہو گئی ہے۔

یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب قطر اور پاکستان نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران-امریکا اعلیٰ سطحی مذاکرات کے پہلے دور کے بعد مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں "حوصلہ افزا پیش رفت" ہوئی ہے۔