نارووال :تیزرفتاری نے موٹر سائیکل سوار دُلہا کی جان لے لی

Jun 22, 2025 | 18:30:PM
نارووال :تیزرفتاری نے موٹر سائیکل سوار دُلہا کی جان لے لی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات )نارووال  میں  تیز رفتاری نے سہاگ اُجاڑ دیا،موٹر سائیکل سوار دُلہا جاں بحق اور  2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

نارووال میں   تیز رفتار موٹرسائیکل، ٹرالر  سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں  لالیاں کا رہائشی دُلہا عبد الشکور موقع پر جاں بحق  ہو گیا۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق رائے پور کا اسد اللہ اور لالیاں کا  وارث عمر 30 سالہ شدید زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے شکور کا آج ولیمہ تھا، تیز رفتاری کے باعث ولیمہ والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :کینجھر جھیل میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، 8 سیاح ڈوب گئے