کینجھر جھیل میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، 8 سیاح ڈوب گئے

Jun 22, 2025 | 18:14:PM
 کینجھر جھیل میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، 8 سیاح ڈوب گئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد شیخ)ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 8 سیاح ڈوب گئے، سیاحوں کی شناخت خان محمد سومرو، وزیر احمد پلیجو، سکندر پلیجو، ایاز قریشی، تنویر عمرانی، گلزار احمد کھٹی اور محمد امین میربحر کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق بنوں شہر ضلع سجاول سے ہے،انچارج کینجھر ٹوئرزم ڈپارٹمنٹ مخدوم گلزار  کے مطابق ٹھٹھہ کشتی میں سوار آٹھ افراد کو ریسکیو کرکے ریسکیو سینٹر کینجھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کینجھر ٹوئرزم ڈپارٹمنٹ انچارج مخدوم گلزار  کے مطابق سیاحوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، ٹھٹھہ ٹورزم ڈپارٹمینٹ مقامی خوطہ خور اور پولیس کی مدد سے ڈوبنے والے تمام افراد کی جان بچالی گئی ہے۔

ایس ایچ او کینجھر کے مطابق ٹھٹھہ تمام سیاحون کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے، جنکی طبیعت اب بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا زوال شروع ہوچکا، ہم ایران کو سلام پیش کرتے ہیں:حافظ نعیم الرحمن