امریکہ کا زوال شروع ہوچکا، ہم ایران کو سلام پیش کرتے ہیں:حافظ نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو کامیاب ایونٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، اس ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں نمائندگی قابل فخر چیز ہے ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا ، امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے پھر کوئی ایکشن لیں گے ، ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا ، امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا ،صرف طاقت سے بات کر رہا ہے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو سالوں سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، ہم ایران کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ1948 میں جب یہ ناپاک ریاست آئی تو ان نے مسلمانوں کا قتل عام شروع کر دیا، لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ،حماس کی تحریک اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے ، حماس اگر مزاہمت کرے تو امریکہ اس کو دہشتگرد کہتا ہے، سب سے بڑے دہشتگرد اسرائیل کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم غزہ کے بچوں خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن وہ جھک نہیں رہے ، حماس ایک زندہ تحریک ہے ، اس نے پوری امت مسلمہ کو آئنہ دکھایا ہے ، حماس نے جرنیلوں اور سپہ سالاروں کو آئینہ دیکھایا ہے
انھوں نے کہا کہ ہمارے غزہ کے بچے روز شہید ہو رہے ہیں ، وزانہ کم از کم 80 سے سو بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے ، اسرائیل کا ہاتھ روکنے کے بجائے اس کو طاقتور بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات