پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا 

Jun 22, 2023 | 19:23:PM
پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا 
کیپشن: ہمایوں اختر خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی) پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر جاری کردہ اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی ہمایوں اختر خان نے تحریک انصاف سے راستے جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ قیام پاکستان سے لے کے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے، شہید اختر عبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، مئی 9 کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت کے شروع کردہ 3 اہم منصوبوں میں آدھی سرمایہ کاری وفاق کرے گا: اسحاق ڈار

انہوں نے مزید لکھا کہ شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ شہید کی اولاد ہونے کے ناطے میرے لیے شدید باعثِ رنج تھا، 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ان حالات میں میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے۔