حکومت کا عیدالاضحی کی چھٹیوں پر نظرثانی کا فیصلہ

Jun 22, 2023 | 18:47:PM
حکومت کا عیدالاضحی کی چھٹیوں پر نظرثانی کا فیصلہ
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عید پر حکومت کی جانب سے دی گئی چھٹیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عید کی چھٹیوں کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہی حکومت نے 28 جون کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے 29 جون بروزجمعرات سے یکم جولائی ہفتے تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، اگر حکومت 28 جون کو بھی سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیتی ہے تو سرکاری ملازمین عیدالاضحی پر پانچ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما کی اہلیہ بھی گرفتار