دی سکس ٹی نامی کرکٹ فارمیٹ متعارف، دلچسپ قوانین جاری

Jun 22, 2022 | 23:11:PM
ویسٹ انڈیز، فارمیٹ، دی سکس ٹی، کرس گیل۔
کیپشن: ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کا نیا اور دلچسپ فارمیٹ متعارف کروا دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کرکٹ کے کھیل میں مزید جدت اور دلچسپی لے آیا ہے۔ تھرل سے بھرپور دی سکس ٹی نامی نیا فارمیٹ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ دس دس اوورز  فی اننگز  کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سکس ٹی کے دلچسپ قوانین بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی۔

10 اوورز میں سے 2 اوورز پاور پلے ہوں گے، پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

قوانین کے مطابق پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے پھینکی جائیں گی۔ اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوجائے گا۔ فینز ‘مسٹری فری ہٹ‘ کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ’سکس ٹی‘ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگا جس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔