سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

Jun 22, 2022 | 12:26:PM
سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر ہنزہ سے آنے والی وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق  ہوگئے،ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثہ ہنزہ سےگلگت آتے ہوئے پیش آیا اور سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد  کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔