صدر مملکت، وزیر داخلہ کا قلات آپریشن کیخلاف سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین پیش کیا، انھوں ںے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔
آصف زرداری کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا، قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ہر دہشتگرد کا صفایا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات