احسن اقبال کا ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

Jul 22, 2025 | 15:28:PM
احسن اقبال کا ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، یہ ایک خوفناک حقیقت بن چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کا پگھلاؤ دریائے سندھ کے آبی نظام کو سنگین خطرے سے دوچار کررہا ہے، پاکستان میں گلیشیئرز کی پگھلنے کی شرح 60 برسوں میں بلند ترین سطح پر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:200 یونٹس کا استعمال،بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

وزیر منصوبہ بندی نے  ترقی یافتہ ممالک سے ماحولیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ممالک کے لیے 100ارب ڈالر سالانہ کی فراہمی خیرات نہیں،  ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک ماحولیاتی انصاف کیلئے عالمی طاقتوں سے 'ڈو مور' کا تقاضا کرتے ہیں۔