پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا توہین عدالت درخواست کا فیصلہ

Jul 22, 2022 | 18:21:PM
پاکستان تحریک انصاف، پنجاب اسمبلی اجلاس، تاخیر، توہین عدالت کی درخواست، دائر کرنے کا فیصلہ،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے ،ان کا کہناتھا کہ وکلا کو توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کہہ دیا ہے ،کچھ دیر بعد ڈپٹی سپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان میں اکثریت ثابت کرینگے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ