وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ آصف زرداری کا نواز شریف کو رات گئے ٹیلی فون 

Jul 22, 2022 | 01:10:AM
سابق صدر، آصف زرداری، نواز شریف، ٹیلی فونک رابطہ،
کیپشن: آصف زرداری، نواز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری تاحال چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر موجود ہیں ،سابق صدر نے چودھری شجاعت کی رہائشگاہ سے ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ایک ہی دن میں دوسری ملاقات جاری ہے، کچھ دیر قبل چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی بھی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر موجود تھے،تاہم وہ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ سے ہوٹل روانہ ہو گئے ہیں۔