کورونا سےمزید 40 افراد جاں بحق۔۔ 2158 نئے کیسز سامنے آ گئے 

Jul 22, 2021 | 09:32:AM
کورونا سےمزید 40 افراد جاں بحق۔۔ 2158 نئے کیسز سامنے آ گئے 
کیپشن: کورونا اموات

 (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2158 نئے کیسز سامنے آ گئے 

 این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 52ہزار 752ہو گئی ، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 98ہزار 609 تک پہنچ گئی ہے  جبکہ 9لاکھ 22ہزار 929افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ تین صفرریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 51ہزار 592، سندھ میں 3لاکھ 61ہزار 160، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41ہزار 288 اور بلوچستان میں 29 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 85ہزار 179،آزاد کشمیر میں 22ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 551افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔