بنگلادیشی بورڈ کا اہم اجلاس طلب، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی

Jan 22, 2026 | 10:21:AM
بنگلادیشی بورڈ کا اہم اجلاس طلب، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور وزیر کھیل کے ساتھ اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں کھلاڑیوں سے بھارت جانے سے متعلق رائے لی جائے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور وزیرکھیل کے ساتھ اجلاس طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نےبھارت نہ جانے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرکے بنگلادیش بورڈ کو حتمی فیصلے کےلیے جمعرات تک کی مہلت دی ہے۔ عبوری بنگلادیشی حکومت سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار نہیں۔

آئی سی سی نے اب گیند بنگلادیش کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی فیصلے کیلئے بنگلادیش کو ایک دن کی مہلت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور :گجومتہ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلادیش، بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائے گا یہ ٹیم ممکنہ طور پر اسکاٹ لینڈ ہوسکتی ہے۔