رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں، عائشہ عمر

Jan 22, 2024 | 12:09:PM
رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں، عائشہ عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا پُرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا جس میں اُنہوں نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ردعمل دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ پُرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ہیں جبکہ ایک ویڈیو عائشہ عُمر کی بھی ہے جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کررہی ہیں،شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی خبر اُس وقت سامنے آئی تھی کہ جب کرکٹر کا عائشہ عمر کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا۔

 اس فوٹو شوٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک اور عائشہ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں،ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عمر نے عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عمر کہتی ہیں کہ’’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی‘‘۔

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا کہ ’’میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں‘‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس  میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے‘‘۔

  خیال رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی،دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’تعلیمی ادارے 8 دن کیلئے بند رہیں گے‘‘
 دوسری جانب  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر آخر کار  پیغام جاری کردیا ہے، شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا،اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

  قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی،ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ’’ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔