’’مجھے فخر ہے‘‘ ثنا جاوید  کی شعیب ملک  کو  خصوصی پوسٹ شیئر

Jan 22, 2024 | 10:43:AM
’’مجھے فخر ہے‘‘ ثنا جاوید  کی شعیب ملک  کو  خصوصی پوسٹ شیئر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر آخر کار  پیغام جاری کردیا۔

20 جنوری کو ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا،ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

 شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا،اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

 قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی،ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ’’ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔

خیال رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے  شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں  بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ نے شعیب ملک سے خلع لی ہے، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اگر میاں بیوی میں رشتہ نبھانے کی کوئی صورت نہ رہے اور شوہر بغیر کسی وجہ کے طلاق نہ دے تو شرعی طور پر عورت کے پاس خلع کا راستہ موجود ہے جس کے ذریعے سے عورت اپنے آپ کو آزاد کرا سکتی ہے۔