ہندو انتہا پسند وں کا ہندو لڑکی سے دوستی کی پاداش میں مسلمان نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل

Jan 22, 2023 | 20:49:PM
ہندو انتہا پسند وں کا ہندو لڑکی سے دوستی کی پاداش میں مسلمان نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انتہا پسند ہندووں کی جانب سے  ہندو خاتون سےدوستی کرنے کی پاداش میں مسلمان نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے’’لوو جہاد ‘‘ کے نام پر  ہندو لڑکی کے مسلمان دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے بقول واقع بھارتی  ریاست مدھیا پردیش کا ہے ، واقعے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندو لڑکی کی برتھ ڈے تھی جسے اس کے مسلمان اور ہندو دوست ملک کر منا رہے تھے، جس پر انتہا پسند ہندووں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور  مسلمان نوجوان کو ہندو خاتون سے دوستی پر تشد د کانشانہ بنایا۔

 واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کا رجحان  غالب آچکا ہے ،  آئے روز مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں  اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں،  ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں  پر  انتہا پسند بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تو دوسری جانب پورے ملک میں بھارتی انتہا پسند   مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔