ہوشیار۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی

Jan 22, 2022 | 10:10:AM
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشیں
کیپشن: بادل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  اسلام آباد سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ،سردی کی شدت میں مزید اضافہ  ,محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور برفباری کی نوید سنا دی  .

اسلام آباد اور گلیات میں بارش او ر برفباری کا سلسلہ جاری۔محکمہ موسمیات نے   آئندہ24 گھنٹوں میں مطلع آبرالود رہنے اور مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین، جہلم، ایبٹ آباد اور لاہور، نارروال، شیخوپورہ، قصور ، ٹوبہ، جھنگ، بھکر، میانوالی ، ساہیوال اور اوکاڑہ  میں بھی  تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا تیار ہو جائیں۔۔ انٹر کے سپیشل امتحانات کرانے کا اعلان

 لاہورکا موجودہ درجہ حرارت 11  سینٹی  گریڈ ریکارڈ ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10  سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 13 سینٹی  گریڈ ریکارڈ ، شہر میں  ہوا14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد  ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹریکٹ پر لڑکیاں لانے والاگیسٹ ہاؤس ۔۔چھاپے میں آپریٹر اور 14 گاہک گرفتار۔۔ بڑے بڑے نام شامل