طلبا تیار ہو جائیں۔۔ انٹر کے سپیشل امتحانات کرانے کا اعلان

Jan 21, 2022 | 22:51:PM
سپیشل امتحان۔کراچی بورڈ۔سالانہ نتائج۔کورونا
کیپشن: کمرہ امتحان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (نیوز ایجنسی) کراچی انٹر بورڈ نے اسپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کر دیا۔اس امتحان میں سالانہ نتائج سے غیر مطمئن طلبہ امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔ 8 سے 10 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔
ا نٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے رواں سال خصوصی امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ خواہشمند امیدوار 24 جنوری تک انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق وہ طلبہ جو گزشتہ سال کورونا یا کسی ذاتی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے وہ بھی امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔
 چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق رواں سال امتحانات میں طلبہ کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تمام مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔ خصوصی امتحانات فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا کی خراب صورتخال کے سبب حکومت نے ملک بھر میں خصوص امتحانات لئے تھے اور طلبا کو پاس کر دیا تھا تاہم بعض طلبا اپنے رزلٹ سے مطمئن نہیں تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔طلبا کی پھرموجیں۔۔۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ