وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا ریسٹورنٹ مالکن کو چیلنج

Jan 22, 2021 | 22:46:PM
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا ریسٹورنٹ مالکن کو چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے روانی کے ساتھ انگریزی نہ بولنے پر اپنے ریسٹورنٹ کے منیجر کو تضحیک کا نشانہ بنانے والی خواتین کو انگریزی بولنے کا چیلنج دے دیا ہے۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر لکھا ہے کہ میں آپ کو انگریزی بولنے کا چیلنج دیتی ہوں، آئیں اورمیرے ساتھ مقابلہ کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے گزشتہ روز بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک صارف کی جانب سے جب اویس کو اپنا ہیرو قرار دیا گیا تھا تو انہوں نے بھی اس کو اپنا ہیرو کہا تھا۔


واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ کی مالکن نے اپنے منیجر کو انگریزی نہ آنے پر اس کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔اس کی جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے واضح طور پر دیکھا کہ منیجر کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کیلئے بھی مہم چلائی گئی۔