مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

Jan 22, 2021 | 19:30:PM
مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی،الیکشن کمیشن میں درخواست شجاع الملک نے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی،جے یو آئی ف کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا،موقف سنے بغیرفضل الرحمان کی پارٹی کوجے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا ۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے،الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔