بختاور کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان،تقریبات 27جنوری سے شروع

Jan 22, 2021 | 16:23:PM
بختاور کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان،تقریبات 27جنوری سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق  بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور  29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

ذرائع  نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی  ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں بلاول ہاؤس کے احاطے میں ہوئی تھی جس میں محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔