ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا ،10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Jan 22, 2021 | 12:59:PM
 ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا ،10افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی ریاست کرناٹکا میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ہونے والے ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا ریاست کرناٹکا کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود منتقل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔ ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کے علاقوں میں ہلکی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے ٹرک کے مالک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔