ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں پروٹیز نےبھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا کر اوقات یاد کروا دی

Feb 22, 2026 | 18:30:PM
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں پروٹیز نےبھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا کر اوقات یاد کروا دی
کیپشن: ڈیوڈ ملر آج بھارت کو شکست دینے مین بنیادی کردار ادا کرنے کے سبب پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ  میچ میں ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزا چکھا دیا۔ بھارت کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا ہی میچ  76 رنز سے ہار گئی۔ بھارت کے تمام کھلاڑی 20 اوورز کے میچ میں صرف   18 اوور اور 5 بالز کھیل پائے۔ ڈیوڈ مِلر پلئیر آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے آج  63 رنز بنائے اور ڈیوڈ  بریوس کے ساتھ  97 رنز کی پارٹنر شپ کی۔

ٹاس مارکرم نے جیتا، خود بیٹنگ کا انتخاب کیا

آج احمد آباد کے بھارتی فینز سے کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں گروپ اے کا پہلا میچ ہوا تو بھارت اور ساؤتھ افریقہ آمنے سامنے آئے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں بھارت کی ابتدا ٹاس ہارنے سے ہو ئی۔ میچ کا ٹاس ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن  ایڈن مارکرم نے جیت لیا  ۔

ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن مارکرم نے  خود بیٹنگ لینے کا فیصلہ کیا ۔ 

سنسنی خیز میچ، فیوریت ان فیوریٹ ہو گئے

ساؤتھ افریقہ نے اپنی بیٹنگ کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا لیکن  187 رنز کے مقابلہ کرنے کے لائق مجموعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔ بھارت نے تعاقب شروع کیا تو انگلش باؤلرز نے ابتدائی اوورسے ہی میزبان بھارت کو سخت مشکل سے دوچار کر دیا۔

ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن  مارکرم نے احمد آباد سٹیڈیم میں بھارت کے ساتھ میچ میں ٹاس جیتا، پہلے خود بیٹنگ کی،  187 رنز بنائے اور جب بھارت کی باری آئی تو ایڈم نے  بھارتی اوپنر ایشان کشن کو دوسری بال پر آؤٹ کر دیا۔

آج کے میچ میں جوا کروانے والوں نے بھارت کو فیوریٹ ٹیم قرار دے رکھا تھا۔ بعد میں یہ ٹیم سخت ان فیوریٹ ہو گئی اورر اس کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم فیوریٹ ہو گئی۔ ابتدا میں بھارت کی ہار پر جوا لگانے والوں کو آج کے میچ سے بھاری  جیت ہوئی۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کو پروٹیز کے بنائے ہوئے  187 رنز کے بعد  188 رنز کرنے کا پہاڑ جیسا چیلنج درپیش تھا۔  ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن  مارکرم نے پہلا اوور کیا۔ 

مارکرم نے  بھارتی اوپنر ایشان کشن کو دوسری بال پر آؤٹ کر دیا۔ صفر پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد  بھارت کی دوسری وکٹ دوسرے اوور میں گری جب  مارکو جانسن نے تلک ورما کو کیچ آؤٹ کر دیا۔ ورما نے  1 رن بنا رکھا تھا۔ تیسری وکٹ پانچویں اوور میں  مارکو جانسن نے  26 رنز پر   گرائی۔ چھ اوورز کے پاور پلے میں بھارت کے صرف  30 رنز بن سکے۔

جانسن کو دوسرے اوور میں کیپٹن سوریا یادو نے و چوکے مارے۔ سوریا نے دو اوورز میں بھارت کا مجموعہ  13 رنز تک پہنچا دیا۔

تیسرے اوور میں ابھیشیک شرما نے  کیگیسو ربادا کی پہلی تین بالز ڈوٹ کھیلیں، چوتھی بال پر وہ ربادا کو  چھکا مارنے میں کامیاب ہو گئے۔  پانچویں بال پر انہوں نے ایک چوکا بھی مار دیا۔   3 اوورز میں بھارت کے  23 رنز بنے اور  2 وکٹیں گریں۔  یہ پوزیشن پروٹیز سے قدرے بہتر ہتھی  جن کی  20 رنز پر  3 وکٹین گر چکی تھیں۔

پاور پہلے میں صرف  30 رنز

 تیسری وکٹ پانچویں اوور میں  مارکو جانسن نے  26 رنز پر   گرائی۔ چھ اوورز کے پاور پلے میں بھارت کے صرف  30 رنز بن سکے۔

 آج پاور پلے میں بھارتی بیٹر صرف چار چوکے اور ایک چھکا مار سکے۔

  آٹھویں اوور میں کوربن بوش نے 43 رنز کے مجموعے پر  چوتھے بھارتی بیٹر کو بھی لڑھکا دیا۔ اب بھارت مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

 نویں اوور میں لونگی نے سوریا کو پیک اپ کروا دیا۔ سوریا آج میچ میں  دو وکٹیں بہت جلد گرنے کے بعد آئے،  ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی،  ابتدائی اوور میں ہی دو چوکے مار دیئے، لیکن اس کے بعد خود بھی ڈِم ہو گئے۔ سوریا نے  22 گیندوں سے  18 رنز بنائے، احمد آباد کے بھرے ہوئے سٹیڈیم کو  کوئی چھکا نہیں دکھا پائے۔

دس اوورز میں بھارت نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری مین ٹاپ ایت ٹیموں کے دس اوورز مین سب سے کم سکور کے برے ریکارڈز میں ایک اور برے ریکارڈ کا اضافہ کیا اور  57 رنز بنائے۔

بعد کے اووروں میں بھارت کے بیٹر مسلسل بڑھتے درکار رن ریٹ، پروٹیز باؤلرز کے مسلسل بڑھتے جارحانہ دباؤ کا  دو اطراف سے شکار ہوتے رہے اور وکٹین گرتے گرتے   19 وین اوور مین ختم ہی ہو گئیں۔

واشنگٹن سندر  11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شیوم دوبے نے آج اچھی کوشش کی لیکن وہ  3 چھکے مارنے کے باوجود  37 گیندوں سے صرف  42 رنز نکال سکے اور ان کے وکٹ پر رہنے کے باوجود دباؤ بڑھتا گیا۔  دوبے کو مارکو جانسن نے کیچ آؤٹ کروایا۔

ردیک پانڈیا  17 گیندوں سے  18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رِنکو سنگھ کے حصے میں آج کے اہم میچ میں  0 آیا۔

ارش دیپ سنگھ نے تو  پویلین جانے سے پہلے ایک رن بنا لیا لیکن بومرہ کو وہ بھی نہیں ملا اور وہ ڈک کے ساتھ واپس گئے۔

ورون چکرورتی نے کوئی رن نہیں بنایا لیکن ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

ساؤتھ افریقہ کی باؤلنگ

ایڈم مارکرم کا بنایا ہوا دباؤ تمام پروٹیز باؤلرز کے کام آیا لیکن آج جانسن کا دن ثابت ہوا۔ وہ  4 وکٹیں لینے والے باؤلز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ جانسن کو صرف  22 رنز پڑے۔

کیشو مہاراج نے  24 رنز دے کر  3 وکٹیں لیں۔ 

کوربن بوش نے  12 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

 بھارت کی "مایہ ناز" بیٹنگ لائن کی بربادی کا آغاز    شاندار سٹریٹیجسٹ کیپٹن ایڈن مارکرم نے پہلے اوور میں اپنے ہاتھ سے کیا تھا۔ انہوں نے ایشان کی وکٹ گرائی تھی۔  مارکرم نے اس کے بعد دوسرا اوور خود  کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ 

احمد آباد سٹیڈیم میں  آج  سپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ اے میں ساؤتھ اوفریقہ اور بھارت کا میچ شروع ہوا تو افریقہ کی ٹیم نے محتاط بیٹنگ سے آگاز کیا۔ پہلے اوور میں چار رنز بنائے اور دوسرے اوور میں ڈی کوک نے پہلا چوکا مار کر  مجموعہ کو  10 تک پہنچایا۔ لیکن اسی اوور میں 5 ویں بال پر  ڈی کوک آؤٹ ہو گئے۔

تیسرےے اوور مین کیپٹن ایڈن مارکرم بھی 4 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ  12 رنز تھا۔ مارکرم کے آؤٹ ہونے سے ساؤتھ افریقہ دباؤ مین آ گئی۔

اسی دباؤ کے دوران  چوتھے اوور میں ریان ریکلٹن بھی آؤت ہو گئے۔ ریکلٹن نے 7 رنز بنائے۔ جب تیسری وکٹ گری تو ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ  20  تھا۔

ڈیوڈ بریوس اور ڈیوڈ ملر کی پارٹنر شِپ

صرف  20 رنز پر  3 وکٹیں ضائع ہونے کے بعد ڈیوڈ بریوس  کے ساتھ ڈیوڈ ملر وکٹ پر آئے۔ دونوں نے محتاظ بیٹنگ کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کے رن ریٹ کو بتدریج بہتر بنایا۔ ان کی پارٹنر شپ  97 رنز کی تھی۔

 پاور پلے کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ بہت کم تھا۔

آٹھ اوورز کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ  بمشکل  56 رنز تک پہنچا۔

9 ویں اوور میں  ڈیوڈ ملر نے ایک چھکا مارا اور اس کے بعد ڈیوڈ بریوس نے ای کچھکا مارا اور ایک چوکا بھی مارا۔  اس اوور میں ڈیوڈز کی پارٹنر شپ کے   50 رنز مکمل ہوئے۔ اور ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ برھ کر  73 رنز ہو گیا اور ان کا رن ریٹ  8.11  ہو گیا۔

10 وین اوور میں ملر نے ایک اور چھکا مارا۔

گیارھویں اوور میں بریوس نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔

12  ویں اوور میں  ڈیوڈ ملر نے ورون چکرورتی کو ایک چوکا مارا، ساؤتھ افریقہ نے سو رنز کا لینڈ مارک کراس کیا اور ورون چکرورتی سے 4 گیندیں وائیڈ ہو گئیں۔

13 ویں اوور میں ڈیوڈ بریوس نے شیوم دوبے کو پہلی بار پر چھکا مارا، دوسری بال پر اونچا شاٹ کھیل کر بریوس کیچ آؤت ہو گئے۔ اس وقت ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ 117  رنز تھا اور بریوس کے 45 رنز تھے۔ آج کی اننگز میں بریوس نے  29  گیندیں ھکیلیں، 3 چھکے مارے اور  3چوکے مارے۔  

بریوس کے جانے کے  بعد ٹریسٹن سٹیبس نے ڈیوڈ ملر کی معاونت کی۔ 

16 ویں اوور کی دوسری بال پر سٹیبس نے چھکا مارا تو ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ  150 کا لینڈ مارک کراس کر گیا۔

اسی اوور میں پروٹیز کی 5 ویں وکٹ گر گئی۔ ڈیوڈ ملر  63 رنز پر تھے جب انہوں نے  ورون چکرورتی کو اونچا شاٹ مارا اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ ملر نے آج میچ میں  35  بالز سے 63   رنز بنائے۔ ملر نے آج  7  چوکے مارے اور 3 چھکے مارے۔

17  وین اوور میں ٹریسٹن سٹیبس کے ساتھ وکٹ پر مارکو جانسن تھے، یہ بومرہ کا اوور تھا۔  دونوں نے پانچ سگلز لیں۔ 

18 ویں اوور میں پروٹیز نے  مارکو جانسن کی وکٹ کھو دی۔ ارش دیپ سنگھ نے یہ وکٹ لی۔  جانسن نے  2 رنز بنائے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ 158 رنز تھا۔

کوربن بوش بیٹنگ کے لئے آئے تو انہوں نے ابتدا  ارش دیپ کو چوکا مارنے سے کی۔ اس اوور میں 7 رنز بنے۔

19  ویں ڈیتھ اوور میں  سٹبس اور بوش نے بومرہ کی پہلی 3 بالز پر سنگل رنز لئے۔ بوش نے   چوتھی بال الٹی سویپ کرنے کی کوشش کی لیکن ڈوٹ رہی۔ 

19 ویں اوور کی پانچویں بال پر بوش نے  یارکر بال پر ایک بمپ کھیلی لیکن بومرہ کی اپیل آئی، کیپٹن نے ری ویو لیا اور ری ویو میں بوش کو مشکوک بمب پر کیچ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

20 واں ڈیتھ اوور ردیک پانڈیا نے کیا۔ اس اوور کی  پہلی دو بالز سے سٹبس نے دو ڈبل رنز لئے۔ تیسری بال پر انہوں نے پانڈیا کو چوکا مارا جو دراصل ایک کیچ ڈراپ تھا۔

ڈیتھ اوور کی پانچویں اور چھتی بال پر سٹبس نے  2 چھکے مار دیئے۔

اس آخری اوور میں سٹبس نے  20 رنا نچوڑے۔ ان کا اپنا سکور بڑھ کر  44 ہو گیا۔ سٹبس نے آج  ٹوٹل 24 بالز کھیلیں۔ 

ان کی آخری اوور کی کوشش سے ساؤتھ افریقہ  کا مجموعہ بڑھ کر  187 رنز ہوا۔

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کی بیٹنگ

 بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما اور ایشان کشن وکٹ پر آ ئے۔ 

ساؤتھ افریقہ کے  کیپٹن مارکرم نے خود اٹیک کا  آغاز کیا۔ ان کی پہلی بال ڈوٹ تھی۔ 

یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے سری لنکا کی ہوم گراؤنڈ پر درگت بنا دی، میچ 51 رنز سے جیت لیا