واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل

Feb 22, 2026 | 17:51:PM
واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرا دیا۔ جس کے تحت اب صارفین گروپ جوائن کرنے سے پہلے کے پیغامات بھی دیکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد جب کسی صارف کو کسی گروپ میں شامل کیا جائے گا  تو وہ گروپ میں اپنی شمولیت سے قبل ہونے والی گفتگو تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں یہ سہولت موجود نہیں تھی اور نیا شامل ہونے والا رکن پرانے پیغامات نہیں دیکھ سکتا تھاجس کے باعث مصروف گروپس میں شامل ہونا اکثر الجھن کا سبب بنتا تھا۔

نئے فیچر کے تحت موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا۔ تاہم گروپ کے دیگر ارکان نئے شامل ہونے والے فرد کو سابقہ پیغامات فارورڈ کر کے مکمل گفتگو سے آگاہ کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ گروپ ایڈمنز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس آپشن کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق اس اپ ڈیٹ سے گروپ کمیونیکیشن میں تسلسل اور شفافیت آئے گی۔ اور نئے ممبران کو گفتگو کا سیاق و سباق سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :  واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا