ریاض سے اسلام آباد آنیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ریاض سے اسلام آباد آنیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی۔
جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔
لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں:کروڑوں کی نادہندہ بھارتی ایئرلائن پر بنگلادیش میں داخلے پر پابندی