مرغی کاگوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

Feb 22, 2025 | 11:17:AM
 مرغی کاگوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟ملتان میں مرغی اور لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار رکھی گئی ہے،لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 272 روپے درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں گزشتہ روز قیمت 270 روپے تھی۔

ملتان میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 399 اور زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 413 روپے کلوہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 259 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

 اس کے علاوہ کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے، سرکاری نرخ پر مرغی کے گوشت کی فروخت چیلنج بن گئی، ایک ماہ میں قیمتیں 250 روپے تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 420 روپے کلو ہے جبکہ 500 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 650 مگر 760 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں زندہ مرغی 470 میں ملتی ہے 420 میں کیسے بیچیں۔ خاتون خریدار نے بتایا کہ مرغی کا گوشت لینے آئی تھی مگر ایک پاؤ کلیجی لے کر جارہی ہوں۔

شہر قائد میں ایک ماہ پہلے تک مرغی کا گوشت 500 سے 550 روپے کلو تک تھا جو اب 760 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

خدشہ ہے کہ رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جاسکتا ہے۔