متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر لمبی چھٹیوں کا امکان

Feb 22, 2024 | 14:57:PM
متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے 6 چھٹیاں دیے جانے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے 6 چھٹیاں دیے جانے کا امکان ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل کو ہونے امکان ہے، اس بار توقع کی جارہی ہے کہ رمضان  30 دن کا ہوگا۔ یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے اعلان کردہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطرمنانے کے لیے 29رمضان سے 3 شوال تک چھٹی ملے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ کو کرانیکا اعلان

عام طورپرمارچ اور اپریل میں متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت بڑھتا ہے،یہ ماہ رمضان کے آخر تک شدید گرم ہوتا جائے گا۔