دُنیا پور، مسافر وین کی ٹرالی سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 17 زخمی

Feb 22, 2024 | 00:21:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یعقوب طاہر) دنیاپور کے نواحی گاؤں 369 ڈبلیو بی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں شجاع آباد سے شادی کی تقریب سے واپسی پر ہائی ایس وین سڑک کنارے موجود ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، اس حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی 7 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں بہاولپور ریفر کردیا گیا ہے، حادثے کا شکار ہونیوالے تمام افراد کا تعلق نواحی گاؤں 369 ڈبلیو بی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لسبیلہ، ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لودھراں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور پہنچ گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سیف اللہ جاوید اور ڈی ایس پی سرکل دنیاپور بھی ہسپتال موجود ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ساتھ ہی ساتھ نگران وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔