لسبیلہ، ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Feb 21, 2024 | 23:46:PM
لسبیلہ، ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ پولیو وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے، سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں مؤثر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رضوانہ کا میڈیکل چیک اپ مکمل،ڈاکٹرز کا بازو کی سرجری کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔

ترجمان نے بتایا کہ 26  فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔