آئی ایم ایف پروگرام جلد مل جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Feb 22, 2023 | 16:01:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام جلد مل جائے گا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام جلد مل جائے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے، کابینہ کے تمام ارکان وقت پر تشریف لائے، ہمیں ملک وقوم کی بہتری کیلئے قربانیاں دینا ہونگی، عام آدمی نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ قربانی دی، مخیر حضرات ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کریں، ماضی سے سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔