آج کی منفرد تاریخ میں دو  کے ہندسے کا راج 

Feb 22, 2022 | 16:21:PM
آج کی منفرد تاریخ میں دو  کے ہندسے کا راج 
کیپشن: آج کی منفرد تاریخ میں دو  کے ہندسے کا راج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج کی منفرد تاریخ صدیوں میں ایک بار ہی آتی ہے، آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے اہم اور منفرد تاریخ ہے کیونکہ اسے  الٹا پڑھیں یا سیدھا یہ ایک ہی نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج کے دن کو دنیا بھر میں ”ہیپی ٹوز ڈے ” (Happy 2’s day) کے طور پر منایا جارہا ہے  کیونکہ آج 2022 کا دوسرا مہینہ اور 22 تاریخ ہےجبکہ آج کا دن بھی ہفتے کا دوسرا دن ہی ہے۔ یعنی آج کی تاریخ میں صرف ایک ہندسے یعنی 2 کا راج ہے۔

اس تاریخ کو آگے یا پیچھے سے پڑھیں یہ ایک ہی تاریخ بنے گی، کچھ عالمی ویب سائٹ کے مطابق اگر ایک ہندسہ مسلسل تین بارایک ساتھ آئے تو یہ اینجل نمبر کہلاتا ہے۔ آج کی یہ منفرد تاریخ اب دوبارہ کبھی نہیں دیکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    گڑ کھانے کے کیا فوائد ہیں، جانئیے