اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی ، پہلے دن 13.52 ارب روپے کے پلاٹس نیلام 

Dec 22, 2025 | 20:55:PM
اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی ، پہلے دن 13.52 ارب روپے کے پلاٹس نیلام 
کیپشن: سی ڈی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے پہلے دن مجموعی طور پر 13.52 ارب روپے کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔

نیلام عام کے پہلے روز بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 15 واقعہ (F-8/G-8) کو 3.52 ارب روپے میں نیلام کیا گیا ۔اسی طرح بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 17 واقعہ (F-8/G-8) کو 9.15 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔آرچررڈ سکیم، مری روڈ کا پلاٹ نمبر C۔37 کو 42 کڑور 20 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ آرچررڈ سکیم، مری روڈ کا پلاٹ نمبر D۔37 کو 42 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔

سہہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی 24 دسمبر تک جناح کنونشن میں جاری رہے گی۔نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔نیلامی میں مختلف مراکز، E-11 ناردرن سٹرپ، ایگرو فارمز سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف شخصیت انتقال کر گئی

اسی طرح سہہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں بلیو ایریا کی تعمیر شدہ دکانوں بھی شامل ہیں ۔نیلامی میں مختلف سیکٹر کے رہائشی پلاٹس بھی نیلام عام کئے جائیں گے ۔سی ڈی اے کے سرمایہ کار دوست اقدامات کے تحت سرمایہ کاروں کی نیلام عام میں بھرپور شرکت  کی۔

کمرشل پلاٹس پر یو ایس ڈالر میں ادائیگی پر اضافی 5 فیصد رعایت  دی گئی۔کمرشل پلاٹس کی بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت  کا اعلان کیا گیا۔

پہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت  بھی دی گئی جبکہ 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کاکہنا ہے کہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کے نیلام عام سے موصول ہونے والی آمدن کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی پر خرچ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: