ایڈمن افسران کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سسٹم کیخلاف احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چلنے والے سسٹم کے خلاف ایڈمن افسران نے احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے ایڈمن افسران نے موقف اپنایا کہ سسٹم نے اپنے من پسند افسران کو پوسٹنگ دے کر حق پر ڈاکہ ڈالا جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انھوں نے موقف اپنایا کہ من پسند لوگ بلڈنگ کنٹرول میں سسٹم چلا رہے ہیں، سفارشیوں کا ٹولا بلڈنگ کنٹرول میں سسٹم کے تحت پوسٹنگ حاصل کر رہا ہے۔
ایڈمن افسران کے مطابق ہمارا احتجاج کوئی ادارے میں انتشار پھیلانے کے لیے نہیں، مقتدر حلقوں کو آگاہ کرنا ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو سسٹم کے خلاف حرکت میں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری