پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی
سول نافرمانی تحریک مؤخر یا منسوخ کرنےکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم نے سپیکر ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کل ہماری مذاکراتی کمیٹی ملاقات کے لیے جائے گی، ملاقات کی پیشرفت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا سول نافرمانی تحریک مؤخر یا منسوخ کرنےکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، امید ہے کل حکومتی کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، بانی پی ٹی آئی مستقبل کی حکمت عملی کا تعین کریں گے۔