الوداع پی ٹی آئی،تاشفین صفدر مسلم لیگ ق میں شامل

Dec 22, 2023 | 18:28:PM
الوداع پی ٹی آئی،تاشفین صفدر مسلم لیگ ق میں شامل
کیپشن: تاشفین صفدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)تحریک انصاف کی سابق رہنما تاشفیق صفدر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رہنما تاشفین صفدر کی چودھری شجاعت حسین کے گھر آمدہوئی،اس موقع پر تاشفین صفدر کا پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تاشفین صفدر کاکہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ میرے گھر کی جماعت ہے اورچودھری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔
اس موقع چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ خواتین کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے،آپکو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،امید کرتے ہیں آپ پارٹی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
شمولیت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سالک حسین، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری شافع حسین، چودھری شاہد محمود اور چودھری نثار کسانا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی