صبا فیصل نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کردی

Dec 22, 2023 | 15:33:PM
صبا فیصل نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل دلہنیا گھر لانے کو تیار ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی رسم ڈھولکی اور ابٹن کی تقریبات کے پیش نظر اداکارہ کا گھر پھولوں، برقی قمقموں اور دیگر سجاوٹی سامان سے سج گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں،ان ویڈیوز اور تصاویر میں ناصرف ڈھولکی و ابٹن کے موقع پر خوشگوار انداز میں ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز ان کے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی ڈھولکی اور ابٹن کی رسم کا انعقاد کیا گیا، اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سبز رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں، بہن، بیوی اور بیٹی بننے کے بجائے ایک انسان بن کر دکھائیں،درفشاں سلیم

اس کے علاوہ ان کے بڑے بیٹے نے بھائی کی ڈھولکی کے لیے نیلے رنگ جبکہ والد نے خاکی رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔

سینئر اداکارہ کی اکلوتی بیٹی سعدیہ فیصل نے اپنے چھوٹے بھائی کی ڈھولکی و ابٹن کی مناسبت سے پیلے رنگ کا لہنگا پہنا جس میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ ان کی شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد کی جا رہی ہیں جس میں ان کے رشتہ دار اور عزیز و اقارب شرکت کر رہے ہیں۔

 یاد رہے اس سے قبل صبا فیصل نے خشک میوہ جات کی خریداری کی ویڈیو شیئر کرکے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بہو گھر لانے کے لیے تیار ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں سینئر اداکارہ نے اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی منگنی ڈاکٹر نیشا طلعت کے ساتھ کی تھی۔